اسلام آباد :سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھائی حسن رضا کا کہنا ہے کہ حامد رضا کو پشاور سے فیصل آباد جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا۔ حامدرضا کی گرفتار رات2 بجے اسلام آباد سے ہوئی۔ حامد رضا نے آج فیصل آباد اے ٹی سی میں گرفتاری دینی تھی۔
ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حامد رضا کے بھائی صاحبزادہ حسن رضا سے بات ہوئی،انہیں ڈی12موڑ کے قریب اسلام آباد پولیس نے گاڑیاں روک کر گرفتار کیا، حامد رضاپشاور سے فیصل آباد گرفتاری دینے جارہے تھے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حامد رضا2روز قبل ہی گرفتاری دینے کا اعلان کرچکے تھے، حامدرضاکسی بھی کیس میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب نہیں۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں 10 سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔

