Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عالمی درجہ بندی میں بہتری، پاکستانی پاسپورٹ 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے بعد دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے بتایا کہ یہ کامیابی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور تکنیکی بہتریوں کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2025 تک پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے ہیں، جبکہ مزید ممالک سے بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے جدید ای پاسپورٹ پرسنلائزیشن سسٹم متعارف کرایا ہے اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس (MRPs) کے سیکیورٹی فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ جعلسازی کو روکا جا سکے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بتدریج ای پاسپورٹس کی طرف منتقل ہو رہا ہے جو بین الاقوامی سول ایوی ایشن (ICAO) کے معیار کے مطابق ہیں، اور شہری اب ای گیٹ سہولت سے ملکی و غیر ملکی ہوائی اڈوں پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    ای پاسپورٹ میں بایومیٹرک مائیکروچِپ، پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج، لیزر کنندہ شدہ معلومات، اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ویزا پیجز شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں بچوں کے پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی درج کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان اصلاحات سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ مضبوط ہوئی ہے اور ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے اور پاکستان کے اقدامات کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ڈاکٹر طارق فضل نے اطمینان ظاہر کیا کہ یہ ٹیکنالوجیکل اپ گریڈز اور سفارتی کوششیں پاکستان کے پاسپورٹ کی عالمی پذیرائی اور وقار میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.