Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بڑی خوشخبری ،جن کے گھر سولر نہیں ان کو حکومت روزانہ تین گھنٹے فری شمسی بجلی فراہم کرے گی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پرتھ : آسٹریلیا نے ایک نئے توانائی بچت پروگرام کے تحت اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں کو روزانہ کم از کم تین گھنٹے مفت شمسی توانائی فراہم کی جائے گی ۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر توانائی کرس بون نےاعلان کیا ہےکہ پروگرام کے تحت ان افراد کو بھی مفت شمسی توانائی فراہم کی جائے گی جن کے گھروں پر سولر پینل نہیں ہیں، یہ پروگرام سال 2026 میں شروع ہوگا۔سولر شیئرر کے نام سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ ابتدائی طور پر نیو ساؤتھ ویلز، ساؤتھ آسٹریلیا اور جنوب مشرقی کوئنزلینڈ میں نافذ کیا جائے گا جس کے بعد اسے دیگر ریاستوں تک وسعت دی جائے گی۔

    وزارت توانائی کے مطابق صارفین کو یہ مفت بجلی دوپہر کے اوقات میں فراہم کی جائے گی جب شمسی توانائی کی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔وزیر توانائی کرس بون نے کہاکہ جو لوگ اپنی بجلی کے استعمال کو ان اوقات میں منتقل کر سکیں گے جب توانائی کی قیمت صفر ہوگی، وہ براہ راست فائدہ اٹھائیں گے ، چاہے اُن کے پاس سولر پینل ہوں یا نہ ہوں اور چاہے وہ مالکِ مکان ہوں یا کرایہ دار۔ جتنا زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، اتنا ہی نظامی فائدہ بڑھے گا اور تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔اس اعلان کے بعد آسٹریلیا کی دو بڑی بجلی کمپنیوں اے جی ایل اور اوریجن انرجی کے حصص کی قیمتیں دوپہر تک 3 فیصد گر گئیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 40 لاکھ گھرانوں پر سولر پینل نصب ہیں۔ دھوپ والے دنوں میں دوپہر کے وقت شمسی توانائی کی پیداوار اتنی زیادہ ہو جاتی ہے کہ بجلی کی قیمتیں منفی سطح تک گر جاتی ہیں جبکہ شام کے اوقات میں طلب بڑھنے سے گرڈ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔نیا پروگرام ان گھرانوں کے لیے بھی دستیاب ہوگا جن کے پاس سولر پینل نہیں ہیں۔

    وفاقی حکومت نے 2022 میں ہدف مقرر کیا تھا کہ 2030 تک آسٹریلیا کی 82 فیصد بجلی قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے، اور 2005 کی سطح کے مقابلے میں 43 فیصد کاربن اخراج میں کمی لائی جائے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند صارفین کے لیے سمارٹ میٹر نصب ہونا لازمی ہوگا اور انہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ تب ملے گا جب وہ اپنی بجلی کی کھپت دوپہر کے اوقات میں منتقل کریں گے۔

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.