کراچی : 27ویں آئینی ترمیم کب ہوگی ؟ اس میں کیا شقیں شامل ہیں؟ بلاول بھٹو زرداری نےبڑا انکشاف کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک اعلی سطحی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی سے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لئے درخواست کی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم میں یہ تجاویز شامل ہیں؛ آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس، ججز کے تبادلے، این ایف سی میں صوبائی حصہ کا تحفظ ختم کرنا، آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ۔
ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہوگا۔


