Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی جیلوں میں قید حریت پسندوں کی حالت پر اظہار افسوس، اقوام متحدہ سےنوٹس لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس (آزاد جموں و کشمیر و پاکستان شاخ) نے بھارتی جیلوں میں دہائیوں سے قید کشمیری حریت قائدین و کارکنان کی بدترین حالت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ ان رہنماؤں کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے قوم کے اس پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو خود اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو عطا کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 77 سال قبل بھارت نے خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں پیش کیا اور یہ وعدہ کیا تھا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق استصوابِ رائے کے ذریعے دیا جائے گا۔

    بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے سرینگر میں اعلان کیا تھا کہ بھارت کا فوجی اقدام عارضی ہے اور جیسے ہی امن بحال ہوگا، فوج واپس چلی جائے گی۔

    غلام محمد صفی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نہ صرف اپنے وعدے سے انکار کیا بلکہ ان رہنماؤں کو جو اس وعدے کی یاد دہانی کرواتے ہیں، من گھڑت الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا ہے۔۶۷۶۷۷ان میں سے بیشتر رہنما سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، مگر انہیں علاج اور بنیادی انسانی حقوق تک رسائی نہیں دی جا رہی، جو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور نیلسن منڈیلا رولز کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ، یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ تمام حریت قائدین و کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جموں و کشمیر میں سیاسی جبر و استحصال کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔

    غلام محمد صفی نے کہا کہ اپنا حق مانگنا کوئی جرم نہیں، بلکہ یہ وہ بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدات کے تحت ہر قوم کو حاصل ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور بڑی طاقتوں کی مسلسل خاموشی نہ صرف کشمیریوں کے مصائب کو بڑھا رہی ہے بلکہ جنوبی ایشیا اور عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

    مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ انصاف، انسانی وقار اور عالمی امن کا سوال ہے۔ دنیا کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ بیان کے اختتام پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی اداروں سے پرزور اپیل کی کہ وہ محصور کشمیری قائدین اور کارکنان کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.