راولپنڈی :آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور پرعزم ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کے لیےاپناکردار ادا کریں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ دہشت گرد تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

