لاہور : .ہر دکان اور گھر ، اب کوئی مفت لنچ نہیں ۔۔۔۔اب دینی ہو گی صفائی فیس۔۔ ستھرا پنجاب کی سروسز کی دست یابی کے لئے اور صفائی فیس کی بروقت وصولی کے پیش نظر سینیٹیشن ریکوری وین متعارف کروا دی گئیں۔
ریکوری وین کے ہمراہ کمپنی کا ذمہ دار ریکوری افیسر پنجاب پولیس اور پیرا فورس کے 2 نمائندے بھی موجود ہونگے جو ان گھروں اور دکانوں کا دورہ کریں گے جنکی جانب سے ماہانہ سینیٹری کے بل جمع نہیں کروائے جا رہے۔
(ستھرا پنجاب ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام کے مطاب قعملہ موقع پر بقایاجات کی تصدیق کے بعد جاز کیش ایپ کے ذریعے وصولی کرے گا اور کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا اور صارف کا بل کلئیر کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہری صفائی کے بہتر انتظامات کیلئے سینیٹری فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے۔

