لاہور:(حافظ نعیم سے )نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کاکیمپس بنے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر ممکنہ سیلاب سےپہلے پرائمری بند مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فیوچر پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیوچر پراجیکٹ سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئےکہا گیا کہ کہ نومبر میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپریل کالج لندن کے مقامی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ ایمپریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈا کا قابل عمل بزنس پلان طلب کر لیا اس حوالےسے روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا۔راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا
وزیراعلی کوبریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا۔ جبکہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کا اظہار دلچسپی کیا ہے جبکہ ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر(Pleasure)کاتھیم پارک میں اظہار دلچسپی کیا ہے
انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔ سیلی کون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں کا اظہار دلچسپی کیا ہے۔

