Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دہشت گردی کے پیچھے سیاسی و مقامی جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر پرعزم ہے، تاہم اس ناسور کے دوبارہ سر اٹھانے کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سستی اور سیاسی مفادات پر مبنی رویے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر ایک مؤقف اور متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے بیس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ملک کی سکیورٹی افغانستان کو رہن نہیں رکھی جا سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جو ضروری اقدامات کیے جانے چاہییں، وہ کیے جائیں گے اور کیے جاتے رہیں گے۔

    نور ولی مسعود کی موت کی خبر کی تصدیق یا تردید کیے بغیر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ جو آپ نے سٹرائیک کی بات کی اس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر اور افغان (طالبان حکومت کے) ترجمان کے بیان کو نوٹ کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک سے صرف یہ کہتا آیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو دہشت گردوں کی آماج گاہ نہ بننیں دیں۔انہوں نے پاکستان افغانستان سے یہ کہتا رہا ہے کہ آپ برائے مہربانی اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے استعمال نہ ہونے دیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام کے درمیان آ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کی تجدید کے لیے آئے ہیں۔ ان کے مطابق، پچھلی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان کے کئی اہم نکات حذف کیے، جس کے نتیجے میں شدت پسند عناصر کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ دہشت گردی کے پیچھے سیاسی، مجرمانہ اور مقامی گٹھ جوڑ موجود ہے، جنہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پناہ دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس کے ثبوت موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 14 ہزار 500 سے زائد آپریشنز کیے گئے، جن میں 769 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ صرف 2025 میں 10 ہزار 115 آپریشنز انجام دیے گئے۔ رواں سال کے دوران 917 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جو گزشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان کارروائیوں میں پاک فوج کے 272 افسر و جوان، پولیس کے 140 اہلکار اور 165 شہری جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے اور بیانیے کی تقسیم نے قومی اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا، کیا آج ہم ایک بیانیے پر متفق ہیں؟ کیا دہشت گردوں سے مذاکرات کی آوازیں آج بھی نہیں آ رہیں؟ اگر ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہوتا تو غزوات کبھی نہ ہوتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2014 اور 2021 میں حکومتوں کو عدالتی نظام مضبوط کرنے اور پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی سفارش کی گئی تھی، مگر خیبر پختونخوا میں اب بھی اہلکاروں کی کمی کے باعث دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں نہیں ملتیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، بعض عناصر نے افغان مہاجرین کی واپسی کو بھی سیاسی ایشو بنا کر قوم کو گمراہ کیا، حالانکہ یہ اقدام قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسلحے کا دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جانا بھی خطے میں شدت پسندی کے بڑھنے کا ایک بڑا سبب ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے سیاسی و جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے، اور فوج ایسے کسی سیاسی دباؤ یا شعبدے بازی سے متاثر نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات کم اس لیے ہیں کہ وہاں سیاسی و دہشت گرد نیٹ ورکس کا اتحاد موجود نہیں، پچھلے تین ماہ کے دوران ہونے والے 70 فیصد حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے زور دیا کہ شہداء کے خون پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، اپنے مفادات کے لیے خیبر پختونخوا کے عوام کے جان و مال کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔ منفی سیاست اور الزام تراشی کے بجائے سب کو اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے آخر میں واضح کیا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور خیبر پختونخوا زندہ باد رہے گا، یہ حقیقت کوئی نہیں بدل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور تخریب کاری بھی پنپتی رہے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مؤقف تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور عدالتی اصلاحات ہی وہ راستے ہیں جو پاکستان کو پائیدار امن کی منزل تک لے جا سکتے ہیں۔

    Related Posts

    ایک آئی جی جس نے "کمزور اور نازک پولیس” کو مردانِ کار بنا دیا

    ڈکی بھائی کیس” میں تاریخی کامیابی — قوم کا پیسہ، افسران کی جیب سے برآمد!

    27ویں ترمیم بھی قبول،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی قرارداد وفاق کو ارسال

    مقبول خبریں

    بھارت اور امریکا میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، امریکی وزیر جنگ اور بھارتی وزیر دفاع نے دستخط کردئیے

    وومن ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ،بھارت دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    بلاگ

    ایک آئی جی جس نے "کمزور اور نازک پولیس” کو مردانِ کار بنا دیا

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.