لندن: تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پرسونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اور جغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔ایک اونس میں تقریباً 2.43 تولہ ہوتا ہے، اس حساب سے ایک تولہ سونا تقریباً 1646 ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 4 لاکھ 57 ہزار 600 روپے فی بنتا ہے۔
ایک اونس میں تقریباً 2.43 تولہ ہوتا ہے، اس حساب سے ایک تولہ سونا تقریباً 1646 ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 4 لاکھ 57 ہزار 600 روپے فی بنتا ہے۔دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ چاندی 48 ڈالر، پلاٹینیم 1658 ڈالر، اور پیلیڈیم 1361 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزَرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 2025ء میں اب تک سونے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ 2024ء میں سونے کی قیمت میں عالمی سطح پر 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

