لاہور (خصوصی رپورٹ )فیملی ڈرامہ سیریز” میں نیا ایپیسوڈ ریلیز ہوگیا ہے۔ اس بار کہانی میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے کردار آگے بڑھے ہیں۔ عوام پہلے ہی سوچ رہے تھے کہ کہیں یہ دونوں بٹ صاحبان آپس میں “فیملی جھگڑا” نہ کر بیٹھیں، اور پھر وہی ہوا—افواہوں کا طوفان!
کہا گیا کہ پہلے گوگی بٹ کو بچانے کے لیے ایک ڈی ایس پی پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، لیکن اعلی افسران نے دلیر اورمرد مجاہد ڈی ایس پی کو ٹاسک سونپاتب لاہور پولیس اور سی سی ڈی نے سب کی “رنگ بازیاں” نکال کر سب کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ طیفی بٹ کو پکڑوانے میں اصل کردار کس کا ہے؟ کوئی کہتا ہے “سی سی ڈی کا جادو”، کوئی کہتا ہے “گوگی بٹ کی قربانی”، تو کوئی کہتا ہے کہ یہ سب پولیس کے ڈرامائی ہنر کا کمال ہے۔کوئی مانے یا نا مانے لیکن یہ کمال سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کا ہی ہے
ادھر دبئی میں بھی فلمی سین چل رہا تھا۔ انٹرپول کی خصوصی کاسٹنگ کے بعد طیفی بٹ کو “ڈیرہ دبئی” سے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی دبئی کے پولیس والے پہنچے تو طیفی بٹ نے پہچان چھپانے کے لیے کی کوشش کیمگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ پکڑ دھکڑ کے بعد اب طیفی بٹ کی واپسی پاکستان کے بڑے اسٹیج پر متوقع ہے، جہاں عدالت کا کمرہ ایک بار پھر “فیملی ڈرامہ ہاؤس” میں بدلنے والا ہے۔
گوگی بٹ پہلے ہی عبوری ضمانت لے کر منظرِ عام پر آچکا ہے، اور افواہیں یہ ہیں کہ جیسے ہی طیفی بٹ پاکستان پہنچے گا، دونوں بٹ صاحبان میں “ہیرو کون، ولن کون؟” کی جنگ چھڑ جائے گی۔
عوام صرف یہ دعا کر رہے ہیں کہ خدارا، یہ بٹ ڈرامہ کم از کم “سیزن فائنل” پر جا کر ختم ہو جائے، ورنہ لاہور کی گلیوں میں نئے نئے “بٹ پراجیکٹ” روزانہ لانچ ہوتے رہیں گے۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئے کس نے اہم کردار ادا کیا ،،، مرد مجاہد کون ؟

