Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

      دنیا بھر میں فیس بک ڈاؤن: پاکستان سمیت لاکھوں صارفین سروس سے محروم

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی، یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی کے علاوہ ہوگی۔
    مزید برآں جاپان اور کوریا سمیت دیگر ممالک سے گاڑیاں درآمد کرنے سے پہلے متعلقہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سرٹیفیکیٹ درکار ہوں گے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ گاڑیوں کے سرٹیفیکیٹس کی ویری فیکیشن کے مراحل مکمل کرے گا۔

    حکومتی پالیسی کے تحت حادثے میں تباہ شدہ، میٹر ٹیمپرڈ، خراب انجن یا بغیر چیسس نمبر والی گاڑیاں درآمد نہیں کی جا سکیں گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جب کہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔جبکہ وزارت تجارت گاڑیوں کی کمرشل درآمدکی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کرچکی ہے۔

    ابتدا میں 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک درآمد کی اجازت ہوگی، آئندہ سال 30 جون کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔

    امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکار ضروری ترامیم کی جاچکی ہیں، درآمد کی اجازت ماحولیاتی و حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سےمشروط ہوگی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے 24 ستمبر کو استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی منظوری دی تھی۔

     

    Related Posts

    بدبودار پانی کی سپلائی شہری کس سے فریاد کریں؟

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

    ایم آر لنک نہر میں نہاتے نوجوان پانی میں ڈوب گیا

    مقبول خبریں

    انڈیاکی رسوائی جاری،انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں ہراکرسیریزاپنے نام کرلی

    مال گاڑی وھاب شاہ اسٹیشن کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی

    روس کا کیف پر شدید حملہ،ایک شخص ہلاک ، 16 زخمی

    وین گہری کھائی میں گرگئی،دوخواتین سمیت چارسیاح جاں بحق،ایک شدیدزخمی

    تیسرا ون ڈے، انگلینڈ نے انڈیاکوجیت کیلئے 388رنزکا ٹارگٹ دے دیا

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.