لاہور : (حافظ نعیم سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا فلڈ سروے جاری،سیلاب متاثرین کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو دعائیں،وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہر فرد تک پہنچیں گے ۔ نقصان کا ازالہ ہوگا۔
فلڈ سروے ٹیموں نے 41735 سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔سیلاب متاثرین نے بروقت سروے شروع کرانے پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے ، سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والےنقصان کا ازالہ کر کے وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مثال قائم کردی ۔یہی توخدمت ہے جو صرف نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ہی کر سکتی ہے ۔
۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابقصوبہ بھر کےسیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں 1314 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جبکہ مختلف اضلاع میں 28632 کسانوں سے سیلاب سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کی تفصیلات بھی مرتب کر لی گئی ہیں ۔
فلڈسروے میں 49510 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی جبکہ سیلاب سے متاثرہ 12500 مکانات کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔
سیلاب کے دوران مویشیوں سے محروم ہونے والے 603 لائیو سٹاک فارمرز اور2459 ہلاک مویشیوں کاڈیٹا لے لیا گیاپی آئی ٹی بی پیلرا اور نادرا سے تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کو مالی امداد شروع کر دی جائے گی۔سیلاب متاثرین کو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف فلڈ ریلیف اے ٹی ایم کارڈز جاری ہونگے۔ ڈی جی پی ایم ڈی اے نےفلڈسروے ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون پر سیلاب متاثرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

