ٹوکیو :ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل جاری ہے تاہم پاکستان کے ارشد ندیم اور انڈیا کے نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ارشد ندیم ابتدائی تین تھروز میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے ہیں جبکہ نیرج چوپڑا بھی فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
ارشد ندیم کی پہلی تھرو 82.73 میٹر رہی جبکہ ان کی دوسری تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا۔
ارشد ندیم کی تیسری تھرو بھی متاثر کن نہیں رہی اور وہ صرف 82.75 میٹر رہی جس کے بعد وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ارشد ندیم کے انڈین حریف نیرج چوپڑا بھی فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں۔ اُن کی پہلی تھرو 83.65 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو 84.03 رہی۔ نیرج چوپڑا نے تیسری تھرو میں نیزہ پھینکا لیکن اسے فاؤل قرار دے دیا گیا۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ، ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا دونوں میڈل کی دوڑ سے باہر

