لاہور : (حافظ نعیم )ڈینگی مچھر کے شہریوں پر وار جاری ہیں ، لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 4 مریض رپورٹ ہوئے ،گلبرگ ، راوی اور واہگہ زون سے ڈینگی بخار کے 2,2 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
نشتر اور عزیز بھٹی زون سے ڈینگی بخار کے ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ۔
شہر میں رواں برس ڈینگی بخار کے مریضوں کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی۔
شہر میں مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے لارواسائیڈنگ مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے ۔
مچھروں کو تلف نہ کرنے کے باعث ڈینگی کے ساتھ ملیریا کے کیسز بھی بڑھنے کی شرح سامنے آ رہی ہے

