Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انگلینڈ نے تاریخ رقم کردی، ٹی 20 میں 300 رنز بنا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے مقابلے میں انگریز ٹیم نے 20 اوور میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر 304 رن بنا دیئے۔
    رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک نے دوسرے ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بین الاقوامی ٹی-20 مقابلے میں 300 رنوں کا جادوئی ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس سے پہلے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ بھارت کے نام تھا جس نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف 297 رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔
    انگلینڈ کی دھماکہ خیز اننگز کے ہیرو فل سالٹ اور جوز بٹلر بنے ہیں۔ دونوں نے اوپننگ بیٹرز کے طور پر جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے باؤلرز کو فارغ کرا دیا۔
    ۔ بٹلر نے صرف 30 گیندوں میں 83 رن بنائے جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ وہیں فل سالٹ نے تو انتہا ہی کر دی۔ انہوں نے صرف 60 گیندوں میں بغیر آؤٹ ہوئے 141 رن بنا دیئے، جس میں 15 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
    سلامی بلے بازوں بٹلر اور سالٹ کی دھماکہ خیز اننگز کے علاوہ جیکب بیتھل نے 14 گیندوں پر 26 اور کپتان ہیری بروک نے صرف 21 گیندوں پر تابڑ توڑ 41 رن بنائے۔ انگلینڈ کا دوسرا وکٹ 221 رنوں پر گرا لیکن اس کے بعد بھی رن بنانے کی رفتار کم نہیں ہوئی اور آخر تک سالٹ اور بروک نے ٹیم کو ریکارڈ توڑ 304 کے اسکور تک پہنچا دیا۔
    305 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات بے حد خراب رہی۔ انگلینڈ کے گیند بازوں نے مسلسل وکٹ نکالتے ہوئے مخالف ٹیم کو 16.1 اوور میں 158 رنوں پر ہی سمیٹ دیا۔ جنوبی افریقی کپتان مارکرم نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 41 رن بنائے جبکہ بیورم فورٹن نے 32 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ڈؑونووان فریرا اور ٹرسٹن اسٹبس صرف 23-23 رنز بناسکے ۔ انگلینڈ کی طرف سے آرچر سب سے کامیاب باؤلر قرا ر پائے ۔ انہوں نے 3 وکٹ لیے جبکہ سیم کرن، ڈاسن اور ول جیکس نے بھی 2-2 وکٹ بٹور لئے۔ 146 رنوں کی شاندار جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سیریز میں 1-1 سے برابری کر لی ہے۔
    ریکارڈ کی بات کی جائے تو بین الاقوامی ٹی-20 کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 300 رنوں کا عظیم اسکور پار کیا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے یہ کارنامہ صرف غیر ٹیسٹ ٹیمیں کر پائی تھیں۔ 2023 میں نیپال نے منگولیا کے خلاف 314 رن بنائے تھے وہیں 2024 میں زمبابوے نے گامبیا کے خلاف 344 رن ٹھوک ڈالے تھے۔ انگلینڈ نے اس لسٹ میں ٹیسٹ نیشن کے طور پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اس طرح انگلینڈ نے اب بطور ٹیسٹ نیشن ونڈے اور ٹی-20 دونوں فارمیٹ میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ونڈے میں انگلینڈ نے نیدر لینڈ کے خلاف 498 رن بنائے تھے۔

    Related Posts

    امریکی صدر کو جھٹکا، عدالت نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزم گرفتار

    طبی معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت "بہترین” قرار، وائٹ ہائوس

    مقبول خبریں

    امریکی صدر کو جھٹکا، عدالت نے کینیڈی سینٹر کے بورڈ سے ٹرمپ کا نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزم گرفتار

    طبی معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت "بہترین” قرار، وائٹ ہائوس

    پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے فاتحانہ آغاز کردیا۔

    بلاگ

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.