Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا پنجاب میں بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی ختم ہونے والی ہے؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد نے ہلچل مچا دی!

      ایران کیخلاف جنگ میں پہلی بار خلائی فورس کا استعمال، ’’سلیمانی کلاس‘‘ کے چارو ں بحری جہاز تباہ کردئیے، ایڈمرل کوپر

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    طبی معائنے کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت "بہترین” قرار، وائٹ ہائوس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ 79 سالہ صدر "بہترین صحت” میں ہیں اور اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
    وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر شان بارابیلا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز ‘والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر’ میں کیے گئے معائنے میں صدر کے قلبی، تنفسی اور اعصابی افعال انتہائی تسلی بخش پائے گئے ہیں۔ تین علمی صلاحیتوں (Cognitive) کے ٹیسٹ میں انہوں نے 30/30 اسکور حاصل کیا۔میمو میں 2025 کے قتل کی کوشش سے ان کے دائیں کان پر زخم کے نشانات بھی درج کیے گئے تھے، جس کی سماعت مکمل طور پر برقرار تھی۔
    صدر ٹرمپ نے سی ٹی اسکین، دل کی امیجنگ، کینسر کی اسکریننگ سمیت 22 ماہرین کے زیرِ نگرانی دیگر حفاظتی طبی ٹیسٹ کروائے۔ ان کا دل اپنی عمر سے 14 سال چھوٹے شخص کی طرح کام کررہاہے، رپورٹ میں صدر کا وزن 238 پاؤنڈ بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں متوازن غذا اور ورزش پر مبنی نئی ہدایات دی ہیں تاکہ وزن کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ شراب اور تمباکو سے تاحیات پرہیز کرنے والے، ٹرمپ کو "کمانڈر انچیف کے تمام فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ” قرار دیا گیا۔
    یہ بھی پڑھیں:
    صدر ٹرمپ کا 13 ماہ میں تیسرا طبی معائنہ، ماہرین تشویش میں مبتلا: وائٹ ہاؤس کی خاموشی پر سوالات
    رپورٹ میں ہاتھوں پر موجود نیل کے نشانات کو "ایسپرین کے استعمال اور کثرتِ مصافحہ” کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹانگوں میں معمولی سوجن کی تشخیص ہوئی ہے جسے گزشتہ سال کے مقابلے میں "بہتر” بتایا گیا ہے۔معائنے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "میرا 6 ماہ کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے اور سب کچھ بالکل ٹھیک یعنی ‘پرفیکٹ’ رہا ہے۔”

    "President Trump remains in excellent health." pic.twitter.com/2VRiDJvINO

    — Rapid Response 47 (@RapidResponse47) May 30, 2026


    صدر ٹرمپ، جو اگلے ماہ 80 برس کے ہو جائیں گے، اکثر اپنی صحت اور توانمائی کا موازنہ اپنے پیشرو جو بائیڈن سے کرتے رہے ہیں۔ تاہم، گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی ٹانگوں کی سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے نشانات کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے عوامی حلقوں اور میڈیا میں بحث جاری تھی۔ ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کردہ یہ حالیہ رپورٹ انہی خدشات کو دور کرنے کی ایک کوشش سمجھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت صدر کے لیے طبی معائنے کے نتائج عوام کے سامنے لانا لازمی نہیں، لیکن ماضی کی روایت کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس بار بھی صحت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

    Related Posts

    اسٹاک مارکیٹ کی شاندار واپسی؛ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2837 پوائنٹس کا بڑا اضافہ

    آبنائے ہرمز ریڈ لائن، ہماری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے کی ہر چیز ملیامیٹ کردینگے، پاسداران انقلاب ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی حملے جاری

    کھڈکوچہ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات، حالات کشیدہ

    مقبول خبریں

    اسٹاک مارکیٹ کی شاندار واپسی؛ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2837 پوائنٹس کا بڑا اضافہ

    آبنائے ہرمز ریڈ لائن، ہماری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے کی ہر چیز ملیامیٹ کردینگے، پاسداران انقلاب ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی حملے جاری

    کھڈکوچہ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات، حالات کشیدہ

    سی پیک پر عملدرآمد شروع،پاکستان سے گدھے کے گوشت کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

    سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی گرگئی

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.