لاہور:(حافظ نعیم سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لیاقت پور کے نواحی بیٹ ظاہر پیر بند پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منچن بند پر بوٹس اور بیڑے میں آنے والے خاندانوں کو ریسیو کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کی کشتی سے اترنے میں مدد کی۔بزرگ خاتون کو ہاتھ تھام کر محفوظ مقام پر لائیں اور پانی کی بوتل پیش کی۔
۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور پانی پلایاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اور پی ڈی ایم اے ٹیموں کو شاباش دی۔ انہوں نےریسکیو آپریشن میں لائف جیکٹ اور لائف رنگ کا استعمال لازم قرار دیا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انخلا آپریشن سے متعلق بریفننگ دی گئی جس کے مطابق سیلاب سے لیاقت پور کے نواحی نور والا ، گل محمد لنگاہ ،ڈیرہ فریدی اور چوہان کے35 موضع ۔ 84721 آبادی متاثر اور 43 مربع کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا ہے جبکہ سیلاب متاثرین کے لئے 6 ریلیف کیمپ , میڈیکل کیمپ ۔3ـ کلینک آن بوٹس . 12 کلینک آن ویل قائم کئے گئے اوربیٹ ظاہر پیر کے نواحی سیلاب زدہ علاقوں سے 12604 آبادی کا انخلا مکمل کیا گیا ریسکیو آپریشن کے دوران 488 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ، گل محمد لنگاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے ریسکیو اور پولیس کی52 بوٹس مامور ہیں۔

