Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافہ اور ہوابازی کی صنعت میں پیش رفت کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل مہند الاسدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ملاقات میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور عراق کے مابین گہرے مذہبی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کیا، جنہیں دونوں فضائی افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے عراقی فضائیہ کی تربیت کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    دونوں فضائیہ سربراہان نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا تاکہ دونوں افواج کے درمیان انٹرآپریبلٹی اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

    عراقی فضائیہ کے سربراہ نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہتے ہوئے اسے خطے کی جدید، پیشہ ور اور ٹیکنالوجی سے آراستہ فضائی قوت قرار دیا۔ انہوں نے عراق میں فضائی تربیت کے مکمل نظام کو ازسرنو ترتیب دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پاک فضائیہ کے عالمی معیار کی تربیتی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی درخواست کی۔

    انہوں نے پی اے ایف ( PAF )کے پائلٹس کے تبادلے پر مشتمل پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ عراقی فضائیہ کے افسران، پاک فضائیہ کے تجربہ کار اور جنگ آزمودہ پیشہ ور افراد سے براہِ راست سیکھ سکیں.

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے دوران انہوں نے پی اے ایف کی اختراعی سوچ، مقامی صلاحیتوں اور مستقبل بین وژن کو بے حد سراہا اور کہا کہ عراقی فضائیہ بھی اس ماڈل سے متاثر ہو کر عراق میں ایک ایسا ہی مربوط نظام قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے، جہاں تعلیمی، صنعتی اور عسکری ضروریات کو ایک چھت کے نیچے یکجا کیا جا سکے۔

    بعد ازاں وفد نے نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    عراقی دفاعی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

    Related Posts

    مری :پیر تک لاک ڈاؤن واپس نہ ہوا تو۔۔۔۔۔غیرمعینہ مدت تک ہڑتال، انجمن تاجران کا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    مقبول خبریں

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.