روم : اطالوی سائیکلسٹ گولییو پیلیزاری نے وولٹا آ اسپانا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔ ڈنمارک کے جونس ونگے گارڈ مجموعی برتری میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا 17واں مرحلہ143.2کلومیٹر پر محیط تھا، 21 سالہ پیلیزاری فنش لائن سے 3.5 کلومیٹر قبل اپنی رفتار بڑھائی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پیلزاری نے مقررہ فاصلہ 3گھنٹے اور37منٹ میں طے کیا۔ برطانیہ کے ٹام پڈکاک16سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، آسٹریلیا کے جے ہنڈلی نے پوڈیم مکمل کیا۔
ریس لیڈر جونس ونگے گارڈنے اپنی مجموعی برتری میں دو سیکنڈز کا اضافہ کیا۔17مراحل کے اختتام پر ونگے گارڈ کو نزدیک ترین حریف پرتگال کے جوآؤ المیڈا پر 50سیکنڈز کی سبقت حاصل ہے۔

