لاہور: (حافظ نعیم سے )پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے معاشی نقصانات کے ازالے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے مالی نقصانات کے تخمینے کے لیے ’’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے ورکنگ شروع کردی گئی ،نیا ڈپارٹمنٹ متاثرہ گھروں، فصلوں، زمینوں ،جانوروں کے نقصان کا ریکارڈ مرتب کریگا،سیٹلائٹ سروے ،زمینی گِرداوری کے ذریعے نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جائے گا،تمام متعلقہ محکموں سے مالی نقصان کا ڈیٹا جمع کرکے یکجا رپورٹ تیار کی جائے گی۔
محکمہ نقصانات کی بنیاد پر معاوضے ،بحالی کے اقدامات کیلئے سفارشات مرتب کریگا،حکومت متاثرہ افراد کو بروقت ،شفاف معاوضہ فراہم کرنے کیلئے نیا نظام لائے گی،لاسٹ اینڈ فاؤنڈ ڈیپارٹمنٹ شفافیت یقینی بنائیگا ،متاثرین کو معاوضے کے عمل سے آگاہ رکھے گا۔

