Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی ختم، جنریشن زی نے حکومت کو گھٹنوں کے بل بٹھا دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کٹھمنڈو: نیپال میں سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف پھوٹنے والی احتجاج کی لہر میں 19 ہلاکتوں کے بعد پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ مبصرین نے اسے جنریش زی کی فتح قرار دیا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق حکومتی وزیر، کابینہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان پرتھوی سوبا گورونگ نے منگل کو بتایا کہ پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
    یادرہے گذشتہ روز سے نیپال بھر میں احتجاج پر تشدد مظاہروں کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ سوشل میڈیا کی بندش پر ہونے والے پرتشدد احتجاج میں 19 ہلاک اور سو زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین حکومت سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
    نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ خودغرض عناصر کی دراندازی کی وجہ سے ہونے والے تشدد کے واقعات پر افسردہ ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو امداد فراہم کرے گی اور زخمیوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ تمام واقعات، نقصانات اور ان کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی پینل بنایا جائے گا جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔
    سوشل میڈیا کی بندش پر کئی شہروں میں پھیلنے والی احتجاج کی لہر کے منتظمین نے اس کو جنریشن زی کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ احتجاج نوجوانوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی وجہ حکومت کی جانب سے بدعنوانی سے نمٹنے اور معاشی مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات نہ ہونے کو سمجھا جاتا ہے۔
    نیپالی حکومت نے پچھلے ہفتے ملک میں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بند کر دی تھی، جن میں فیس بک بھی شامل تھی، اس کے بعد ملک کے نوجوانوں میں غصے کی شدید لہر پیدا ہوئی اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
    دوسری جانب حکومت نے اس کی وضاحت کچھ یوں پیش کی تھی کہ صرف ان پلیٹ فارمز کو بند کیا گیا جنہوں نے حکومت کے پاس رجسٹریشن نہیں کروائی اور جعلی آئی ڈیز اور نفرت انگیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں۔

    Related Posts

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، رہیگا، 20 فیصد ٹیکس زیادہ ہے ہم انصاف کرینگے، عباس عراقچی کا طنز

    ’’ ہم ویت نام میں 19 سال رہے ، ایران میں تو ابھی 4 ماہ ہوئے ہیں‘‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو امریکی قوم سے خطاب کریں گے

    مقبول خبریں

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    حمزہ شہباز کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت؛ ’ورکرز ہی سیاسی جماعت کی اصل پہچان ہیں‘

    ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، رہیگا، 20 فیصد ٹیکس زیادہ ہے ہم انصاف کرینگے، عباس عراقچی کا طنز

    ماجد ستی قتل کیس، مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید ، ایک بری

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.