Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا وزیراعظم ہاؤس میں معاہدے پر دستخط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں دو اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، جن کے تحت پاکستان میں مٹیلک ریفائنری لگائی جائے گی اور 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

    وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد میں یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز اور موٹا-انجل کے نمائندے شامل تھے۔ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزرا برائے خارجہ، خزانہ، تجارت اور پیٹرولیم بھی شریک تھے۔امریکی وفد کو پاکستان میں سونے، کاپر سمیت دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر کی موجودگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق وفد نے پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اسی شعبے سے منسلک وسیع پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنیات کے شعبوں میں دو اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے جو معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کے شعبے میں تعاون پر مشتمل ہوں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ایف ڈبلیو او اور یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت دفاع، ٹیکنالوجی اور ائیروسپیس سے جڑی معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ کی جائے گی۔پاکستان فوری طور پر امریکہ کو دستیاب معدنیات کی برآمد شروع کر دے گا۔ اور امریکہ کو کاپر، سونا، ٹنگسٹن اور ریئر ارتھ منرلز برآمد کرے گا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یونائیٹڈ سٹیٹس سٹریٹیجک میٹلز پاکستان میں پولی مٹیلک ریفائنری لگائے گا۔ یہ ریفائنری امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے معدنیات کے پراڈکٹس تیار کرے گی۔اس کے علاوہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان میں 50 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ جبکہ معاہدے کے اگلے مراحل میں پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش کے لیے ٹیموں کی تشکیل شامل ہے۔

    معاہدے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے معاشی استحکام پیدا کیا جائے گا۔ اور اس کے تحت پاکستان میں معدنیات کے شعبے کی صلاحیت کو ڈیجیٹل فریم ورک کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا۔اس ملاقات میں این ایل سی اور موٹا-انجل کمپنی کے درمیان بھی معاہدہ ہوا ہے

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.