Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جلال پور پیروالہ،سیلاب نے تباہی مچا دی، بھارت نے پھر پانی چھوڑ دیا، انخلا آپریشن جاری رہے گا، مریم نواز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان: دریائے چناب اور دریائےستلج نے تحصیل جلال پور پیر والہ میں تباہی مچا دی،سیلاب سے سیکڑوں بستیاں متاثر ہوئی پانی شہر میں داخل ہونےکا خدشہ ، شہر خالی کرانے کے لیے مساجد سے اعلانات کیےگئے۔ مکمل انخلاتک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جلالپور پیر والا میں پی ڈی ایم اے، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ موقع پر موجود ہیں، تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ جلالپور پیروالا، ملتان میں ریسکیو آپریشن مکمل انخلا تک جاری رہے گا، آپریشنز کو تھرمل امیجنگ ڈرونز کے ذریعے باریک بینی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے اونچے درجے کے سیلاب کی ایک اور وارننگ،دریائے ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔دریائے ستلج ہرکے اور فیروزپور میں اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑا گیا ہے ، جس کے باعث دریا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،وزارت آبی وسائل نے فوری طور پر سیلاب الرٹ جاری کر دیا ہے۔متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ستلج اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں رات بھر جاری رہنے والا آپریشن اب بھی جاری ہے جبکہ انتظامیہ،ریسکیو ٹیمیں، پولیس، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے سرگرم عمل ہیں۔
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور دریائےستلج نے تحصیل جلال پور پیر والہ میں تباہی مچا دی، سیلاب سے سیکڑوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں ۔
    ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں دریائے چناب کا سیلاب دوبارہ ملتان کا رخ کرےگا، ہیڈ محمد والہ پر اسوقت پانی معمول کےمطابق ہے،حفاظتی بندوں پر پانی کے دباؤ میں کمی واقع ہوئی ہے، بندوں کےاطراف متعدد بستیوں میں پانی موجود ہے ۔
    متاثرہ بستیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے، دوسرے ریلے کے پیش نظر حفاظتی بندوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
    کمشنر عامر کریم خان کا کہنا ہے کہ سیلاب سےمتاثرہ تمام افراد کے انخلا کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہےگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبراہِ راست آن لائن مانیٹرنگ کررہی ہیں، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، مشکل وقت ہے، سب ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، ریسکیو آپریشن آخری متاثرہ شخص کے بچانے تک جاری رہے گا۔
    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہن ہے کہ کہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں دریا چناب کے بڑھتے دباؤ کے باعث پیر کو اوچ شریف روڈ پر وہاڑی پل کھول کر پانی کا دباؤ کم کیا گیا جس سے 51 دیہات زیر آب آئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور متاثرہ لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ بند نہیں توڑے گئے، حقیقت میں صرف وہاڑی پل کھولا گیا تاکہ شہر کو بچایا جا سکے جس سے بہادر پور ، صبرا ، کنہوں اور دیگر دیہات متاثر ہوئے۔
    وہاڑی پل کھولنے کے بعد پانی کے دباؤ میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے شہر کافی حد تک محفوظ ہو گیا ہے لیکن اب بھی 12 سے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق، رواں مون سون سیزن کا دسواں سپیل نو ستمبر تک جاری رہے گا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

    Related Posts

    باکو ورلڈ اربن فورم: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی خطاب، پنجاب کے اربوں ڈالر کے ترقیاتی ماڈل اور پاک آذربائیجان لازوال رشتوں کا تذکرہ

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    سکھرایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس متحرک، گشت کئی گنا بڑھا دیا گیا

    مقبول خبریں

    ایران جنگ اور مہنگائی : ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، مڈٹرم پولز میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    عالمی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس پھیلاؤ کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیدیا

    کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کے جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.