Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل، آئی جی پنجاب سے اٹالین پولیس وفد کی ملاقات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ملک ظہیر سے )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انٹرنیشنل پولیس کوآپریشن اٹلی میجر جنرل لوئیگی لینڈولی (Luigi Landoli) کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کی ملاقات کی ہے۔

    دوران ملاقات دہشت گردی منشیات و ہیومن سمگلنگ، ٹریفکنگ کی سرکوبی کے لئے اٹالین پولیس کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ، تعاون کے مزید فروغ کے متعلق  تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیکہ اٹالین اور پنجاب پولیس کے مابین کریمینلز انفارمیشن شیئرنگ، پولیس و ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے دو طرفہ تجربات سےاستفادہ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

    سینئر پولیس افسران نے اٹالین پولیس وفد کو پنجاب پولیس کی آئی ٹی بیسڈ جدید ایپلی کیشنز، سسٹمز، اصلاحات آگاہ کیا۔وفد کو رائٹ مینجمنٹ پولیس، سی ٹی ڈی، میثاق سنٹرز، سی سی ڈی سمیت پبلک سیفٹی اور سکیورٹی کے جدید اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ اٹالین اور پنجاب پولیس کے افسران کی ٹریننگ کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات، ٹیکنالوجی سے استفادہ  کیا جائے گا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/WhatsApp-Video-2025-09-07-at-12.32.48.mp4

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ خواتین، بچوں، ٹرانسجینڈرز، معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لئے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشنز، ورچوئل سنٹرز برائے چائلڈ سیفٹی، تحفظ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

    اٹالین پولیس سربراہ نے پبلک سروس ڈلیوری میں جدت، آرگنائزڈ کرائم، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا۔آئی جی پنجاب اور اٹالین پولیس سربراہ کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

    وفد میں اٹالین ریجنل کاونٹر نارکوٹکس کوارڈینٹر بریگیڈیئر جنرل سلویٹورے لاباربیرا، اٹالین اسٹیٹ پولیس سپیشل فورسز کے سربراہ کرنل مارکو مونٹیلینو، بارڈر پولیس اینڈ امیگریشن اٹلی کے سربراہ کرنل روبرٹو میٹائی، انٹرنیشنل پولیس آپریشنز کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل روبرٹو ٹیسورینو،پاکستان کے لئے اٹالین پولیس کے رابطہ افسر لیفٹیننٹ کرنل کونسٹین ٹینو سکودیری اور لاہور میں اٹلی کے اعزازی قونصل فہد اقبال وفد میں شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی آئی جی رائٹ مینیجمنٹ پولیس، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ایڈمن، اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.