پنجاب بھر میں سیلاب کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیبمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔۔۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 300 روپے اضافے کے بعد ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 300 روپے اضافے کے بعد ایک ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
رہنما فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً دو ہزار روپے ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی دوسرے صوبوں تک نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

