قصور: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈسٹرکٹ قصور سیلابی دورے کے دوران ھارٹ اٹیک سے جان بحق ہوگئے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا گہرے غم اور افسوس کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ھیڈ بلوکی سیلاب کے علاقے میں ڈیوٹی پر تھے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے غرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی ۔
یادرہے ان کی ڈیوٹی حساس علاقے میں تھی اور وہ پچھلے چار دن سے مسلسل فیلڈ میں کام کر رہے تھے۔


