لاہور :انسداد دہشت گردی عدالتلاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
پولیس نے مزید تفتیش کے لیے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شاہ ریز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

