کراچی :مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی۔صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے ہی رہائی مل گئی۔
یادرہےنسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا جسمانی ریمانڈ دے رکھا تھا۔
فیروز آباد تھانے میں درج ایف آئی آر میں کہا گیاتھا کہ ملزمان جن میں چئیرمین چنیسر گوٹھ فرحان غنی، شکیل اور قمر احمد شامل ہیں مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے، اور کار سرکار میں مداخلت کی ہےپراسیکیوٹر نے بتایا کہ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے۔
سرکاری اہلکار حافظ سہیل کی مدعیت میں فرحان غنی اور دیگر افراد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (7 ATA)، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم اب حافظ سہیل مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لے لیاہے۔
تاہم دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کیس میں رہائی سے متعلق رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ قانون کے مطابق اس رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
اے ٹی سی کراچی میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
تفتیشی افسر نے مچلکے سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان، مدعی مقدمہ کہاں ہیں؟عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے دیا، دیکھنا ہے کہ 497 اس کیس میں بنتا ہے یا نہیں۔
عدالت نے ملزمان کی رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

