Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی مریم نواز کا سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی نارووال روانہ ہوئیں، دونوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/08/tweeload_ku3d5ygx.mp4

    فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورت حال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔

    نارووال میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کو طغیانی کا سامنا ہے، سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر ہم سب کو افسوس ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مؤثر پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے نقصان کم ہوا، بارشوں سے گلگت بلتستان اور کے پی میں بہت جانی نقصان ہوا، کئی نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات یقیناً لائق تحسین ہیں، ریسکیو، پولیس، محکمہ ایری گیشن دن رات کام کر رہے ہیں۔ ٹیم ورک کی وجہ سے نقصان کو کم سے کم کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہوگا، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں اس طرح کی آفت آئی تھی اور تباہی ہوئی تھی، 2022 کی تباہی کا مرکزی نشانہ سندھ اور بلوچستان تھا جب لاکھوں ایکڑ پر کاشت تیار فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔

    Related Posts

    خرم حمید کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپور تھل میں ریونیو فیلڈ سٹاف کا اہم اجلاس

    ساس کا اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر  ساتھیوں مدد سے  تشدد

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت پور کی بڑی کاروائی مشکوک کھاد قبضے میں لے لی

    مقبول خبریں

    ساس کا اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر  ساتھیوں مدد سے  تشدد

    ٹریفک حادثہ، راہگیر جاں بحق

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    سونے کے بھاؤ میں کمی

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.