سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ساس نے اپنی بہو اور اس کے یتیم بچوں پر اپنے ساتھیوں مدد سے گھر میں تشدد کیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ گوندل میں ایک شخص نعیم کے دو یتیم بچے 6 سالہ احمد اور 7 سالہ نور فاطمہ اپنی والدہ زیبا کے ہمراہ اپنے گھر واقع گوندل میں کھیل رہے تھے کہ اچانک ان بچوں کی دادی بشری بی بی المعروف پولاں اپنے دو ساتھیوں لقمان المعروف اسحاقو اور وسیم لطیف کے ساتھ اپنی بہو کے گھر۔ میں داخل ہو گئی اور اس نے زبردستی اپنے فوت شدہ بیٹے نعیم کے یتیم بچوں کے کپڑے اتار کر ان پر بیہمانہ تشدد کرتے ہوئے ان کو اپنی بہو کے کےگھر زبردستی گھسیٹ کرلے جانےلگے جبکہ بہو کو سنگین و خطرناک نتائچ کی دہمکیاں دیں اور بچوں کو زبردستی ساتھ لےگئی جبکہ بچے چچا اور دادی کے آئے روز تشدد سے تنگ آکر والدہ کے پاس رہنے کی ضد کرتے رہے لیکن اس کے باوجود دادی اور اس کے ساتھی بچوں کو زبدستی لے گئے۔بشری بی بی نے تھانہ ہیڈ مرالہ میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔

