چک نورنگ کے قریب 60 سالہ صفدر زمان جاں بحق ، جبکہ ان کے 19 سالہ بیٹے امیر حیدر شدید زخمی ہو گیا۔
ڈھڈیال(منور حسین سے)
چک نورنگ کے قریب آرمی سلیکشن سینٹر سے ملی، جہاں دس ویلر آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو عقب سے ٹکر مار دی۔ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق موٹر سائیکل سوار یوٹرن لے کر سڑک کی دوسری جانب جا رہے تھے کہ اسی دوران آئل ٹینکر کی زد میں آ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ صفدر زمان ولد رب نواز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے 19 سالہ بیٹے امیر حیدر شدید زخمی ہوئے۔ زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق شخص کی میت بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کی گئی۔

