.لیاقت پور(سٹی رپورٹر)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت پور کی بڑی کاروائی مشکوک کھاد قبضے میں لے لی،مزید کاروائی کے لیے کھاد کے نمونے حاصل کیے گئے-
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیاقت پور چودھری حسیب اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمرشل سینٹر نزد اللہ والا چوک لیا قت پورکے قریب سٹور پر چھاپہ مارا ـ سٹور سے مشکوک کھاد برامدـ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے مشکوک کھاد قبضے میں لے کر حوالہ پولیس کر دی اور مزید کاروائی کے لیے قانون کے مطابق کھاد کے نمونے حاصل کیےـ مذکورہ سٹور محمد محمود اختر کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لیا قت پور کا مزید کہنا تھاکہ کھادوں کے معیار کے حوالے سے محکمہ زراعت کی زیرو ٹولیرنس پالیسی ہے،کھادوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ـ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کاشتکاروں کو معیاری کھادوں کے حوالے سے بتایا کہ کاشتکار معیاری اور کنٹرول ریٹ پر کھاد کی خریداری کے لیے کمپنی کے سینٹرز اور مجاز ڈیلرز سے خریداری کریں اور خریداری کرتے وقت رسید لازمی حاصل کریں اور کسی بھی انجان شخص سے ہرگز خریداری نہ کریں اور مشکوک/غیر معیاری کھاد کی اطلاع فورا محکمہ زراعت کو دیں

