لاہور: رائیونڈ میں دو بھائیوں کے قتل کے مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
یادرہے 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو بھائیوں کو بیٹ سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ملزمان اویس اور شہزاد کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے رائیونڈ لے گئی تھی ۔
اسی دوران ملزمان کے ساتھی جن کی قیادت توقیر نامی شخص کر رہا تھا، پولیس پر حملہ آور ہوئے تاکہ اپنے ساتھیوں کو چھڑا سکیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ توقیر اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
ملزمان نے محض 30 روپے کے جھگڑے پر ملزمان نے ریڑھی بان بھائیوں واجد اور رشید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ایک بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اسپتال میں کئی روز کومے میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

