اسلام آباد :سینئیر اینکر پرسن حامد میر نے دعوی کیا ہے کہ پرویز مشرف اور لاپتہ افراد کے معاملے پر مجھے ٹریفک حادثے میں قتل کرانے کی سازش رچائی گئی تھی ۔
“ وی نیوز “ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ان سے سرینہ ہوٹل میں میٹنگ کی اور کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل اور اور لا پتہ افراد کے معاملے سے آپ پیچھے ہٹ جائیں نہیں تو آپ کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پھر انہیں پتہ چلا کہ اسلام آباد سے بذریعہ موٹر وے لاہور جاتے کے دوران ایکسیڈنٹ میں مجھے قتل کرنے کے لئے ایک کنسٹرکشن کمپنی کا ڈمپر ٹرک مستعار لیا گیا تاہم پتہ چلنے پر کنسٹرکشن کمپنی کے مالک نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔ (بشکریہ “ وی نیوز“)
Courtesy : WE NEWS

