لاہور: پی آئی اے روڈ پر واقع ریسٹورنٹ سے زہریلا کھانا کھانے سے دو بچیاں جاں بحق، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ہوٹل مالک اور کچن اسٹاف کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے روڈ پر واقع ریسٹورنٹ رولنگ پیلس کے کھانے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ فیملی نے 16 اگست کی رات کھانا کھایا جس کے بعد گھر پہنچتے ہی بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
چھ سالہ تحریم ا ورچار سالہ ارحا دورانِ علاج دم توڑ گئیں، جبکہ بھائی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر تھانہ ستوکتلہ میں والد عظیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ہوٹل مالک اور کچن سٹاف کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

