سیلیکان ویلی ، کیلے فورنیا:(نیٹ نیوز )انڈرائیڈ سمارٹ فونز میں ہونے والی حالیہ سیٹنگز میں تبدیلی کے بعد صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اب اس کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق کال سنتے اور کرتے وقت اچانک صارفین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب فون کا انٹرفیس یعنی ڈسپلے اور ڈیزائن ایک دم بدل گیا۔یادرہے یہ کسی ایک موبائل فون کمپنی کی کے فونز میں تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ آئی فون کے علاوہ تمام اینڈرائڈ ہینڈ سیٹ کا انٹرفیس تبدیل ہوگیا جس کےبعدصارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
کئی دوراندیش شہریوں نے تو اس کو دو روز پہلے ہونے والے پی ٹی سی ایل کے نیٹ کی خرابی سے بھی منسلک کردیا ان کا کہنا تھا کہ اچانک خرابی کی آڑ لے کر حکومت نے ضرورشہریوں کے ہینڈسیٹ میں کوئی خوف ناک سافٹ وئیر انسٹال کردیا ہے ۔ کئی شہریوں نے اسے ہیکنگ قرار دیتے ہوئے اپنی فون بینکنگ کی ایپس کو فوری ڈی ایکٹویٹ کردیا تو کئی موبائل فون لے کر ہال روڈ پہنچ گئے
تاہم ا ب اصل وجہ سامنے آگئی ہے دراصل ہمارے تمام انڈرائیڈ فونز کا سافٹ ویئر گوگل کی طرف سے بنایا اور اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے مئی 2025 میں اعلان کیا تھا کہ اس کی طرف سے مٹیریئل تھری ایکسپریسیو نامی اپ ڈیٹ لائی جا رہی ہے جو کئی برسوں میں سب سے بڑی اپ ڈیٹس میں سے ہے۔
گوگل کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون کے سافٹ ویئر اور ڈسپلے کو سادہ، آسان، تیز اور معلوماتی بنایا جا رہا ہے۔اس سے قبل ہمارے انڈرائیڈ فونز کا ڈسپلے مٹیریئل یو پر چل رہا تھا ۔
گوگل کا مزید کہنا ہے کہ کہ نئی ڈسپلے سیٹنگز میں کئی چیزیں تبدیل کی جا رہی ہیں، جیسے نوٹیفیکیشنز، کلر تھیمز، فوٹوز، جی میل اور واچ وغیرہ میں اپ ڈیٹس اس کا حصہ ہے۔کمپنی کے مطابق اب ایک ہی نمبر سے موصول ہونے والی مختلف کالز کو ایک ہی جگہ نہیں دکھایا جائے گا بلکہ کال ہسٹری میں تمام کالز کو وقت کی مناسبت سے دکھایا جائے گا۔
یادرہے یہ کوئی بہت بڑی سائنس نہیں ہے اگرآپ کو گوگل کا موجودہ تبدیل شدہ انٹر فیس پسند نہیں آیا تو فون کال کی ڈسپلے سٹینگز کو دوبارہ پہلے جیسا کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں جائیں اور “ان انسٹال اپ ڈیٹس“کی آپشن پر کلک کر کے پرانی سیٹنگ بحال کرلیں۔
انڈرائیڈ سمارٹ فونز میں اچانک تبدیلی کی وجہ سامنے آگئی

