اہور(سیاسی رپورٹر) ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہاں سٹوڈنٹس کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی سے استدعا کر دی۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 50 سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی، جبکہ امیر الدین میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج میں بھی 50 ، 50 سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں 50 ، 50 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ ساہیوال اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں 50 ، 50 سیٹیں بڑھانے، ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 سیٹوں کے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں 25 سیٹوں کے اضافے کی استدعا، جبکہ قائد اعظم میڈیکل کالج اور سرگودھا میڈیکل کالج میں 25 ، 25 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 20 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔پی ایم ڈی سی سے رواں سال میں سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی

