لاہور:سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتاربانی پی ٹی آئی کے بھانجےشاہ ریز عظیم کا انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ ریز کو پولیس کی کڑی نگرانی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سےپولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے،ملزم کو نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی کیس کی سماعت کی۔ملزم شاہ ریز عظیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیاتھا،وہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کا بیٹا ہے۔
اس موقع پر عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
لاہور پولیس نے گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار ملزم شاہ ریز خان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
لاہور ملزم شاہریز خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی ایک ماہ کا ریمانڈ دینے کی استدعا مستر د کرتے ہوئے شاہ ریز خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

