لاہور : (خصوصی رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) میں ایک اور ڈی جی کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے ادارے کے مالی وسائل پر دباؤ مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
عثمان علی طارق کو انٹرنل آڈٹ کے لیے نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈی جی کو ماہانہ 1 لاکھ روپے کا خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔اس سے قبل ٹیوٹا میں پانچ ڈی جیز پہلے ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
محمد طارق کو نیا ڈائریکٹر پروکیورمنٹ مقرر کیا گیا، جبکہ پہلے ہی 3 ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ادارے میں موجود ہیں۔ٹیوٹا میں اس وقت 34 ڈائریکٹرز کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد پر تنقید کی جا رہی ہے۔20 سے زائد کالج اساتذہ کو ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اساتذہ کی تعلیمی اداروں سے منتقلی سے کالجوں کی تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ من پسند اساتذہ کو خصوصی الاؤنس دینے کے لیے سیکرٹریٹ تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

