ویب ڈیسک :ماریہ بی کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی بھر پور مہم کے بعد ہم جنس پرستوں کی کہانی پر مشتمل فلم جوائے لینڈ کی نمائش روک دی گئی
رپورٹ کے مطابق فلم جوائے لینڈ کی نمائش کرنے پر ڈی سی لاہور کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز کو کاروائی کا مراسلہ جاری کردیا گیا یادرہے پابندی کا شکار فلم جوائے لینڈ کی غیر قانونی نمائش سترہ اگست آج سے ہونی تھی ۔
تاہم شہری کی جانب سے درخواست ملنے پر ڈی سی لاہور نے کاروائی کا مراسلہ بھیج دیا۔
فلم جوائے لینڈ ایک خواجہ سراء کی کہانی پر مبنی ہے۔فلم کو سرمد سلطان کھوسٹ نے پرڈیوس کیا تھا اور فلم دو ہزار بائیس میں بین کردی گئی تھی۔
تاہم یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ لاہور میں ہم جنس پرستی کو باقاعدہ مشن کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایلیٹ کلاس کے علاقے میں ایک پارٹی منعقد کی گئی جس میں اسکولوں اور کالجز کے بچوں نے شرکت کی اور شیطانی تھیم والے ڈریسز پہنے ۔
اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور بھرپور احتجاج کے بعد حکومت نے فلم جوائے لینڈ پر پابندی نافذ کردی ہے۔


