لاہور (رانا افضل رزاق ایڈووکیٹ )رینجرز حکام نے 14 اگست کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کے لیے عوام کو دعوت عام دے دی ہے۔ اس موقع پر پریڈ ایریا کے ساتھ ساتھ پورا پنڈال بھی شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ رینجرز کی دعوت پر تقریباً 28 ہزار شہری پرچم اتارنے کی اس تقریب کا مشاہدہ کر سکیں گے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل شام 4 بجے سے پہلے واہگہ بارڈر کے پریڈ ایونیو پر پہنچ جائیں۔ اس سے قبل پریڈ ایریا میں صرف 8 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی، تاہم سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دور میں اس کی توسیع کے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، 28 ہزار شہریوں کے لیے شرکت کی دعوت

