لاہور(سیاسی رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔

