شاہدرہ(خصوصی رپورٹ)شاہدرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب چاروں افراد ایک بل بورڈ لگا رہے تھے۔ اچانک کرنٹ لگنے سے چاروں افرادموقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق افراد میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

