بھارتی میڈیا کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب، ایل او سی پر فیک نیوز کا ڈرامہ ناکام
لاہور(خصوصی رپورٹ )بھارتی میڈیا ایک بار پھر غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کے باعث تنقید کی زد میں آگیا ہے۔ مختلف بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ پاک-بھارت جنگی طیارے لائن آف کنٹرول کے اوپر پرواز کر رہے ہیں، اور پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔
تاہم بھارتی خبر رساں ادارے ANI نے ان اطلاعات کو "فیک نیوز” قرار دیتے ہوئے تردید جاری کی۔ بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی واضح کیا کہ نہ کوئی غیر معمولی فضائی حرکت دیکھی گئی اور نہ ہی سیز فائر کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی میڈیا نے بغیر تصدیق کے اشتعال انگیز دعوے کیے۔ ماضی میں بھی مثلاً نام نہاد "آپریشن سندور” کے دوران جھوٹی خبروں کے باعث عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی اور خود بھارتی عوام نے اپنے میڈیا پر سوالات اٹھائے۔

