لاہور(خصوصی رپورٹ)ٹرمپ کا بھارت کے خلاف نیا معاشی قدم، 24 گھنٹے میں اضافی ٹیرف کا امکان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا پہلے ہی بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگا چکا ہے، لیکن آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ آنے والے مہینوں میں امریکا میں درآمدی ادویات کی قیمتیں 150 سے 250 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں، جس کا اثر امریکی صارفین اور بھارتی ایکسپورٹرز دونوں پر پڑے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ممکنہ ٹیرف بھارت کی ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور آٹو پارٹس کی صنعت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ کچھ ماہرین اسے سیاسی دباؤ کی حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد بھارت کو روس سے تیل کی خریداری محدود کرنے پر مجبور کرنا ہو سکتا ہے۔
تاہم بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنی قومی ضروریات کے مطابق خودمختار فیصلے کرے گا۔ اس پیش رفت پر عالمی منڈیوں، سرمایہ کاروں اور تجارتی اداروں کی گہری نظر ہے۔لا

