نئی دہلی :بھارت میں نکسل باغیوں نے ایک ہی دن 3 جگہ سے ریلوے ٹریک اڑاد یا۔۔۔ ریلوے اہلکار ہلاک ۔ چکر دھر پور ریل ڈویژن میں مال گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جھاڑکھنڈ ریاست میں چکردھر پور میں تین جگہوں پر آئی ای ڈی نصب کرکے حریت پسندوں نے ریلوے ٹریک اڑا دیا جس سے ٹرینوں کی آمد ورفت بند ہوگئی جبکہ دھماکے میں ایک گینگ مین ہلاک ہوگیا جبکہ میٹ انتہائی زخمی ہے۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کا پہلا واقعہ صبح 6.40 بجے رینجڑا اور کرمپدا ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ دھماکہ میں ڈھائی میٹر تک لگے 60-60 کلوگرام کے ریلوے کے سلیپر اڑنے سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسرا دھماکہ صبح 10.05 بجے بمل گڑھ-رینجڑا اور کرمپدا سیکشن کے درمیان ہوا جہاں 58 سالہ گینگ مین ایتوا اُراؤں کی موت ہو گئی اور 50 سالہ ٹریک مین بدھرام منڈا زخمی ہے۔ دونوں اوڈیشہ کے سندر گڑھ کے ڈلائی کیلا کے رہنے والے ہیں۔ تیسرا دھماکہ شام 5 بجے کرمپدا کے پاس ہی پیش آیا۔
یادرہے بمل گڑھ-کرمپدا رینجرا سیکشن میں گینگ مین اور ٹریک مین کو پٹرولنگ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
راؤر کیلا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
نکسل باغیوں نے جھاڑکھنڈ میں ریلوے ٹریک اڑا دیا، اہلکار ہلاک، ٹرینوں کی آمد ورفت بند

