مظفر آباد :آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں، تاہم اس خبر کی ابھی تک کسی بھی سرکاری یا باضابطہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، سردار عبدالقیوم نیازی کو ممکنہ طور پر مظفرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ان کے سیاسی بیانات اور حالیہ احتجاجی مظاہروں میں ان کی شرکت کو بتایا جا رہا ہے۔
تاہم واضح رہے کہ مختلف سیاسی رہنماؤں اور ان کے قریبی ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کی خبریں شیئر کی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے

