خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں 892 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سات ماہ کے دوران کی گئیں، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی اداروں کے انٹیلی جنس آپریشنز میں جنوری میں 142 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فروری میں 157 دہشت گردوں کی ہلاکت کی گئی، جبکہ مارچ میں 14 کمانڈرز سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
اپریل میں سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں 88 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جون میں 96 دہشت گرد مارے گئے، اور جولائی میں 113 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

