اینٹیگوا:صرف تین لاکھ ڈالر کا گھر خریدیں، کیریبئین جزائر کے پاسپورٹ کے سا تھ ساتھ 150 سے زائد ممالک میں ویزا فری اینٹری کا سنہرا موقع۔۔۔۔ امریکیوں کی ریکارڈ تعداد نے درخواستیں دیدیں۔
مشرقی کیریبین میں گھر کی تلاش کرنے والوں کے لیے اب صرف سمندر کے خوبصورت ساحل اور پُرسکون زندگی ہی ایک کشش نہیں ہے بلکہ یہاں گھر خریدنے پر اب پاسپورٹ بھی مل رہے ہیں۔
امریکہ میں سیاسی اور سماجی غیریقینی کے سبب کیریبین جزیروں میں اب لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
اس خطے میں موجود پانچ جزیرے یعنی اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اور سینٹ لوشیا اب کم از کم دو لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر لوگوں کو شہریت بھی دے رہے ہیں۔
یہاں آپ گھر خریدیں اور اس کے ساتھ آپ کو ان جزائر کا پاسپورٹ بھی ملے گا جس کے ذریعے آپ برطانیہ اور یورپ کے شینگین ممالک سمیت 150 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کے کر سکتے ہیں۔

